ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ویراج پیٹ اور کونم پیٹ میں 6سنٹی میٹر بارش

ویراج پیٹ اور کونم پیٹ میں 6سنٹی میٹر بارش

Wed, 14 Dec 2016 21:46:42  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور:14/دسمبر (ایس او نیوز)جنوبی کرناٹک کے دور دراز علاقوں ساحلی کرناٹک کے چند مقامات اور شمالی دور دراز کرناٹک کے بیشتر مقامات پر بارش ہوئی۔ وراج پیٹ ' پونم پیٹ میں 6سنٹی میٹر ' کشال نگر میں 4' ناپوکلو ' ماداپورا' سو موار پیٹ ' مولک مورو میں 3سنٹی میٹر 'ارکل گڑھ ' کونانور ' کولار ' بیلور ' ہلم سور ' مدکری ' چکمگلور' ہاسن ' میسورو ' ایچ ڈی کوٹے ' ایچ بی ہلی اور چتر درگ میں 2سنٹی میٹر بارش ہوئی۔کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ساحلی کرناٹک اور شمالی دور دراز کرناٹک کے علاوہ جنوبی دور دراز کرناٹک کے چند مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔شمالی دور دراز کرناٹک کے بیشتر علاقوں میں یہ معمول سے زائد ' جنوبی دور دراز کرناٹک کے کئی مقامات پر معمول سے زائد دیکھا گیا۔اقل ترین درجہ حرارت 18.8ڈگری سیلسیس ریاست کے میدانی علاقوں میں درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ساحلی کرناٹک اور دو ر دراز کرناٹک کے چند مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


Share: